کپاس کے غیر قانونی، نا منظور شدہ بیج کی فروخت کی روک تھام کی جائے: محمد محمود
لاہور (نیوزرپورٹر) کپاس کی بہتر پیداوار اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے زراعت ہائوس لاہور میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمودنے کی۔اجلاس میں ڈاکٹر غضنفر علی، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)،سلوت سعید اسپشل سیکرٹری مارکیٹنگ، ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹرجنرل زراعت (ریسرچ)، سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) اور ڈاکٹر محمد صغیر ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان سمیت دیگر زرعی ماہرین نے شرکت کی۔