کوہاٹ گیس پراسیسنگ پلانٹ توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہو گا: وزیراعظم
کوہاٹ:(صباح نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گیس پروسیسنگ پلانٹ تولنج کا افتتاح کردیا ہے۔ منصوبے کے تحت 2 کروڑ کیوبک
فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔افتتاح کی تقریب سے خطاب رتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ منصوبے کیلئے تعاون پر صوبائی حکومت کے بھی مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔ منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی عمدہ مثال ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔