ایاز صادق کیخلاف علیم خان کی درخواست کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست کی سماعت (آج) بدھ کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سردار ایاز صادق کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔