شمالی کورین صدر کے غیر اعلانیہ دورہ چین کی افواہیں گردش کرنے لگیں
ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان کی نیوز ایجنسی کیوڈو نیوز کے مطابق شمالی کوریا کے سینئر حکام کو لے کر ایک ٹرین بیجنگ سٹیشن سے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ افواہ پھیلی ہے کہ صدر کم جونگ اچانک دورہ پر آئے تھے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک روز قبل کہا گیا تھا پیانگ یانگ سے خصوصی ٹرین چینی وفد کو لے کر آئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہم معلومات جلد جاری کریں گے۔ تصدیق نہیں ہو سکی۔