حماس کی مشقیں ‘ حملہ سمجھ کر اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم سے غزہ کی سمت 20 میزائل فائر
تل ابیب (این این آئی) اسرائیل نے اپنے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کے ذریعے غزہ پٹی کی سمت 20 طیارہ شکن میزائل داغ دئیے۔ غزہ پٹی کے شمال میں حماس تنظیم کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز اپنی مشقوں میں مصروف تھا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق کو غلطی سے راکٹ حملہ شمار کر کے اسرائیل کا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا۔اس سے قبل غزہ پٹی کے نزدیک واقع کئی اسرائیلی یہودی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ اسرائیلی ٹینک حرکت میں آ گئے اور ریت کی دیواریں قائم کر دی گئیں۔