سعودیہ پر میزائل حملے قابل مذمت، لاہور میں احتجاج ہو گا:طاہراشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ارض الحرمین الشریفین کے خلاف ہر سطح پر جارحیت کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، سعودی عرب پر میزائل حملوں کے خلاف اسلامی سربراہی کانفرنس اور سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے ، حوثی باغیوں کے خلاف ایرانی میزائل بہت سارے سوالات پیدا کر رہے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے علماء کو سربکف ہونا ہو گا، 30 مارچ کو لاہور میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامعہ منظور الاسلامیہ میں علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمان سعید، مولانا زبیر زاہد، مولانا اشفاق پتافی، پیر خلیل الرحمان ، مولانا عبدالقیوم فاروقی، قاری مبشر رحیمی، مولانا اسلم قادری، قاری تنویر نے بھی خطاب کیا ، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امت مسلمہ کو تباہ کرنے کیلئے فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں علماء اور مشائخ مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو اسلام آباد میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔