کراچی‘ رینجرز کی کارروائی 5 ملزم گرفتار‘ اسلحہ مسروقہ سامان برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دوملزمان عمران خان عرف پولیس اور محمد جبران کو گرفتار کیا گیا جو بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں جبکہ سرجانی ٹائون سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان محمد زمان عرف عمران افغانی‘ شہزاد علی عرف باچا اور محمد افتخار عرف جانو کو گرفتار کیا گیا۔
رینجرز/ کارروائی