کے فور منصوبہ کی لاگت 40ارب روپے تک پہنچنے کا عندیہ
کراچی (وقائع نگار) واٹر بورڈ نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی لاگت40 ارب روپے تک پہنچنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم کو سماعت کے دوران واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ کے فور منصوبہ25 ارب روپے سے شروع کیا گیا تھا تاخیر ہونے سے اس کی لاگت بڑھتی گئی اس کے روٹ میں رکاوٹیں آئیں۔ روٹ بدلا گیا اب تک29 ارب سے تجاوز کرچکا ہے اور اندازہ ہے کہ اس کی تکمیل تک اس پر کُل لاگت40 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔
کے فور