فیکٹری ایریا: ہائی وولٹیج تار چھو جانے سے لڑکی جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریاء کے علاقہ میں چھت سے گزرنے والی ہائی ولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے لڑکی ہلاک ہو گئی جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی معلوم ہو اہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کے رہائشی ظفر کی بیٹی سعدیہ چھت پر لوہے کا راڈ سے کپڑے پھیلانے کے لئے تار باندھ رہی تھی اسی دوران لوہے کا راڈ ہائی ولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جبکہ بہن کو بچنے کے لئے آنیوالے حمیرا کرنٹ لگنے سے جھلس گئی جبکہ سعادیہ شدید زخمی ہو گئی جیسے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے افسوس ناک واقع پر پورا علاقہ افسردہ ہو گیا۔