لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو بھائی زخمی، مغوی شہری بازیاب نہ ہوسکا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہو اہے کہ تھانہ فیکٹری ایریاء کے علاقہ ملک چوک کا رہائشی سرفراز جس کا امجد وغیر ہ سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھاگزشتہ روز امجد وغیرہ نے سرفراز اور اس کے بھائی کمال کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ سے لین دین کے تنازعہ پر چند ماہ قبل اغواء ہونے والا شہری اب تک بازیاب نہ ہوسکا۔ فرحان نامی پراپرٹی ڈیلر کو جنوری کے مہینے میں اغواء کیا گیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن اغواء کار ابھی تک گرفتار نہیں ہوپائے اور نہ ہی مغوی بازیاب کروایا جاسکا ہے۔