فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک، 9 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور نو افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار پانچ مزدوروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں مظہر اقبال صفدر گلزار اور ذیشان وغیرہ شامل ہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا چک 24 کے قریب ٹرک موڑ کاٹتے الٹ جانے سے ان کے تلے آکر موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا بتایا گیا ہے کہ سردار مسیح کا بیٹا نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں اکے اوپر ٹرک آ گریا جس کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا کالاخطائی روڈ پر دوموٹرسائیکل آکسیجن ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروایا۔