ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی، جعلی، غیر معیاری ادویات رکھنے پر میڈیکل سٹور سیل
لاہور (نیوزرپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا۔جیل روڈ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر میڈیکل سٹور سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی لاہور نے گزشتہ روز جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر تے ہوئے جیل روڈ پر واقع نیو شفاء میڈیکوز پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی جنسی ادویات سمیت ان رجسٹرڈاور سمگل ادویات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔نیو شفاء میڈیکوز پر 140کے مختلف برانڈز کی ان رجسٹرڈ ادویات فروخت ہو رہی تھیں۔ جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈائون میں فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز اجمل سہیل ،شیخ رشید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر شامل تھے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے نیو شفاء میڈیکوز کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے۔