چیئرمین کا تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، سیکرٹری پیمرا کو نوٹس
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر و فاقی حکومت اور سیکرٹری پیمرا کو نوٹس بھیج دیئے ہیں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تقرر نہیں کیا گیا۔درخواست میں چیئرمین پیمرا کے تقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے عہدے پر ابصار عالم کے تقرر کو کالعدم قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تقرر کیا جائے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایک عرصہ گزرنے کے باوجود چیئرمین پیمرا کا عہدے خالی پڑا ہے اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔