راﺅ انوار کو کہاں رکھا ہے نہیں بتاسکتا: آئی جی پولیس سندھ
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی سیکیورٹی ا ہم ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی ان کی سیکیورٹی کا حکم دے رکھا ہے۔ ہم نے راﺅ انوار کو محفوظ مقام پر رکھا ہواہے‘ لیکن یہ نہیں بتاسکتا کہ کہاں رکھا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کا کہنا تھا کہ راﺅ انوار کوگھرپر رکھنے والی بات سنی سنائی ہے۔ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تھانہ انچارج کی تبدیلی کا معاملہ آئی جی کا نہیں ہوتا۔ 2012ءکی بھرتیوں کامعاملہ سپریم کورٹ نے ختم کردیا ہے جو معاملہ سپریم کورٹ میں ہو اس پر بات نہیں کرسکتا۔
آئی جی پولیس سندھ