واٹر بورڈ میں شیخ محمد رفیق کی تعیناتی لائق تحسین ہے‘ لخت حسنین زیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع وسطی میں ممبر انسداد پولیو مہم کمیٹی کے ممبر اور سماجی شخصیت سید لخت حسنین زیدی نے حکومت سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی (ناظم آباد) شیخ محمد رفیق کو واٹر بورڈ میں بطور مجسٹریٹ مقرر کرنے کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ محمد رفیق جیسے دیانت دار اور فرض شناس آفیسرز کی تعیناتی سے واٹر بورڈ کی سینکڑوں ایکڑ غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی سرکاری اراضی واگزار کرانے‘ زمینوں اور دیگر املاک کی حفاظت ‘ ٹیکس ریکوری اور واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی میں مدد ملی گی انہوں نے کہا کہ شیخ محمد رفیق شہر میں پانی کے مسائل کا خاتمہ اور شہریوں کو منصفانہ پانی کی تقسیم میں کردار ادا کریں گے۔