پی آئی اے اسکائوٹس کے تحت ملک بھر میں جشن پاکستان کی تقریبات ختم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرزکے تحت ملک بھر میںجشن پاکستان تقریبات منعقد کی گئیں ۔صوبائی سیکرٹری شمس خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ برصغیر جنوبی ایشیا ء کے مسلمانوں نے قرارداد منٹو پارک لاہور کی صورت میں جداگانہ وطن کے حصول کو اپنی منزل قراردیا تھا ۔۔ 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں کے سمندر نے بایک آواز قرارداد منظور کی اور خون کا سمندر عبور کرکے ایک آزاد وطن اسلامی جمہوری پاکستان حاصل کرکیا۔ مگرافسوس کہ جس سال سلور جوبلی منانی تھی 25سال کے بعد 1971 میں ہم نے آدھا پاکستان کھودیا ۔ بقیہ پاکستان میں معیشت یہودی طرز پر، ثقافت ہندووں کی طرز پر چل رہی ہے۔اور ہمارا مستقبل اور نئی نسل ہائی جیک ہورہی ہے۔ وطن کی حفاظت اور وفاداری ہمارا فرض ہے۔ خدارا وطن کے لئے سنجیدہ ہوجائیں۔ہر سال 25دسمبر کو بعنوان : ہمارا قائد: نیشنل اسکائوٹ ہیڈ کوارٹرز کے زیرہدائت پی آئی اے اسکائوٹس تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ 14اگست 1947 کو پاکستان بن رہا تھا۔ اسی روز فرانس میں ورلڈ اسکائوٹ جمبوری منعقد ہورہی تھی۔ اور مسلم اسکائوٹس نے(یورپ )میں سب سے پہلے پاکستانی پرچم ہاتھ سے بنا کر لہرایا ۔ ڈسٹرکٹ کمشنر عبدالرئوف ، اسسٹنٹ کمشنر صداقت محمود اور سیکریٹری شاہد علیم نے صوبائی و ضلعی عہدیداران سید محبوب قادری،عرفان حیدری،غلام قادر،محمد طارق،محمد عثمان ،سید جاوید رضاو دیگر کا استقبال کیا۔