ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری
کراچی (کامرس رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 114.40روپے سے بڑھ کر114.70روپے اور قیمت فروخت 115.40 روپے سے بڑھ کر115.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح 40 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 140.30روپے سے بڑھ کر140.60روپے اور قیمت فروخت142روپے سے بڑھ کر142.40روپے ہو گئی تاہم80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 161.10روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت 162.80روپے سے گھٹ کر162روپے پر آ گئی ۔