کراچی پر امن ہے،ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوچکا ہے،سعید غنی
کراچی(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کے حالات کی خرابی سے بزنس متاثر ہوا تھا جس کے منفی اثرات پورے پاکستان پر مرتب ہوئے لیکن اب کراچی پر امن ہے،یہ امن دیرپا ہوگا اور جو ترقی رک گئی تھی وہ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی بزنس مین عذیرعیسانی کی جانب سے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ٹڈاپ کے سابق سربراہ ایس ایم منیرکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے ایس ایم منیر،جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ فیڈریشن کی نائب صدر شبنم ظفر،یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز، ڈاکٹرمرزااختیار بیگ، سمیر میرشیخ،دانش خان، راشد ہاشمی، سلمان اسلم،فرحان حنیف،وسیم وہرہ، نور احمد خان،چیف ایگزیکٹوایف ٹی اے گروپ فیصل ندیم، مجید عزیز، شعیب خان، مسعودحمد(زینت کارپٹ) ، کفیل برنی،فرخ مظہر، زبیر چھایا، جاپان، امریکا، آسٹریلیا، بحرین،عمان کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل صرف کچرے تک ہی محدود نہیں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جنکا حل ہونا ضروری ہے،سعید غنی نے ایس ایم منیر سے وعدہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپی پی پی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال گوہر جلد ہی ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے ایس ایم منیر نے مز ید کہاکہ محکمہ کلیکٹریٹ اس با ت کے پا بند ہیں کہ وہ 45دن کے مقررہ وقت میں ری فنڈکی ادائیگی کر یں مگر ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ وقت مقررہ پر ری فنڈ ملا ہو۔