اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس79 پوائنٹس کی کمی سے 45004 پوائنٹس پر بند ہوا
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس79.38 پوائنٹس کی کمی سے 45004.19 پوائنٹس پر بند ہوا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ میں12 ارب58 کروڑ17 لاکھ18 ہزار616 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب43کروڑ1 لاکھ52 ہزار738 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کیپیٹل 92 کھرب5 7 ارب 92 کروڑ 59لاکھ 74ہزار 536 روپے سے گھٹ کر 92کھرب 45 ارب 34 کروڑ 42 لاکھ55 ہزار 920روپے رہ گیا۔ جب کہ 12 کروڑ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔