نیشنل بینک نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے سہولیاتی ڈیسک قائم کر دی
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)نے اپنے پینشن یافتہ ملازمین کے لئے ایک خصوصی سہولیاتی ڈیسک (Pensioners' Facilitation Desk)قائم کی ہے، تاکہ پینشن، پراویڈنٹ فنڈ، گروپ انشورنس، بینوولینٹ فنڈگرانٹ، گریچوئٹی، ریٹائرمنٹ کے بعد طبّی مراعات اور دیگر متعلقہ سہولیات کے حصول کے لئے NBP کے ریٹائرڈ ملازمین کو اب صرف ایک ہی کھڑکی پر تشریف لانا ہو گا، جہاں ایسی تمام ضروریات پوری ہو سکیں گے ۔NBP کے صدر، جناب سعید احمد نے پینشنرز کے اس خصوصی سہولیاتی ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں NBP کے عملے کو واضح ہدایات دے چکا ہوں کہ پینشنروں کے ساتھ انتہائی احترام ، صبر اور نرم دلی سے پیش آئیں، تاکہ ان بزرگ افرادکے کاموں کو خوش اسلوبی سے مکمل کیا جائے اور انہیں زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔