نشتر پارک میں 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی آج ہو گی
کراچی (کلچرل رپورٹر) نشتر پارک میں 100 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 28 مارچ کی رات 8 بجے ہو گی جس میں معروف گلوکارہ شازیہ خشک صوفیانہ کلام پیش کر کے تقریب کو رونق بخشیں گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عقیل کریم ڈھیڈی جبکہ صدارت وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کریں گے‘ سرپرستی ثروت اعجاز قادری‘ جام مدد علی اور آصف حسنین جبکہ نگرانی حاجی مسعود پاریکھ‘ یحییٰ پولانی اور رحیم جانو کریں گے۔ دریں اثناء آرگنائزر الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے سربراہ محمد حسین روموی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دریائے سندھ کو دریائے زہر بننے سے بچانے کیلئے صوفی سنگر شازیہ خشک کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔