میرا ڈونا پاکستان آکر فٹبال کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات دیکھیں: فٹبال فیڈریشن، لیجنڈ فٹ بالر کا مثبت جواب پاکستان کی مدد کے لیے تیار
اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کی ہرزاں سرائی کے بعد کہا کہ وہ یہاں آکر ہمارے اقدامات کا جائزہ لیں۔ فیڈریشن کے سینئر اہلکار نوید حیدر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ میرا ڈونا پاکستان کا دورہ کریں۔ فٹ بال کی ترقی کیلئے مدد کریں۔ پاکستان کا رینک 158 ہے جو کافی عرصہ کے بعد ملا ہے۔ ہم نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے بھی زیادہ کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ایشین فٹبال کنفیڈریشنز کا اعزاز بھی جیتا ہے۔ ملائیشیا جیسی ٹیم کے ساتھ برابر میچ کھیلا ہے۔ اگر وہ 12 سال قبل کی بات کرتے تو مان سکتے تھے لیکن فیڈریشن نے اب بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں اور فٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے یوتھ پروگرام بھی تشکیل دیا ہے۔ کئی فٹ بالرز کے غیر ملکی کلبوں سے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔