گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ایم کام کے طلباءو طالبات کیلئے فنانشل لٹریسی پروگرام کے دوسرے سیشن کا انعقاد
لاہور (پ ر) ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں ایم کام کے طلباءو طالبات کیلئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کا دوسرا سیشن منعقد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) کے سیکرٹری جنرل آفتاب احمد چودھری تھے۔ اس موقع پر انوسٹر ریلیشن کی مس مدیحہ ابراہیم نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم، فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین، انوسٹمنٹ پروڈکٹس، فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے سٹاک ایکسچینج کے روزمرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔