ووٹ کا درست استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے: قمر الزماں بابر
لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ عام انتخابات قوم کا امتحان ہیں۔ مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے عوام باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ ووٹ کا درست استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ عوام کا فرض ہے کہ وہ ملک و ملت کی بھلائی کیلئے ووٹ ضرور ڈالیں۔ اگر ایک دن یہ فریضہ درست طریقے پر ادا نہ کیا تو آئندہ 5 برس تک پچھتانا پڑے گا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا بھی فرض ہے کہ وہ نمائندگی کیلئے اہل اور آرٹیکل 62‘ 63 پر پورا اترنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں تاکہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ اجلاس میں شیخ نور حسین‘ چودھری لئیق احمد‘ امجد عبید‘ آغا شوکت‘ وقار احمد‘ خالد‘ اعجاز احمد‘ منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔