مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 39 کروڑ سے زائد کا کاروبار‘ سونا‘ چاندی‘ چاول‘ پام آئل سستے
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 17212 لاٹ کے سودے 3 ارب 39 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 4 سو 85 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی، سونا، چاول، پام آئل کی قیمتوں میں کمی جبکہ گندم کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.85 ڈالر، ایک اونس چاندی 28.197 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1592.4 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 50869 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 61061 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3392 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4191 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.48 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 2866 روپے پر بند ہوئی۔