بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری
لاہور (پ ر) چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ای سمن آباد انجینئر قسیم قریشی کی ہدایت پر ٹی اے سمن آباد ڈویژن‘ ایس ڈی او پریم نگر‘ اسلام پورہ سمن آباد اتحاد کالونی اور سید پور نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چہتر بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تیرہ لاکھ بتالیس ہزار دو سو کے ڈیٹکیشن بل ڈال کر کنکشن منقطع کر دئیے اور تین کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئیں۔