جماعت اسلامی کے منفی رویہ کے باعث مجلس عمل کی بحالی ممکن نہ ہو سکی: رشید لدھیانوی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ جے یو آئی دینی قوتوں کے اتحاد کے لیئے کوشاں رہی ہے لیکن جماعت اسلامی کے منفی کردار کی وجہ سے مجلس عمل کی بحالی کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی وہ جامعہ تر تیل القرآن لٹن روڈ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان ،پروفیسر ابوبکر چوہدری ،حافظ اطہر عزیز ،حاجی احسان الحق ،حافظ علیم اللہ اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی 31مارچ کو مینار پا کستان پر تاریخ ساز کا نفرنس کرے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پنجاب کی قومی صوبائی تمام سیٹوں پر امید وار کھڑے کر نے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لیئے مذاکرات کا عمل شروع ہو نے والا ہے۔ علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی تنظیموں کا اجلاس لٹن روڈ منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ انے والے انتخا بات دینی جماعتوں اور سیکولر قوتوں کے در میان ہوں گے جے یو آئی سیکو لر قوتوں کو عبرت ناک شکست دے گی۔ اجلا س میں شریک تمام جماعتوں نے اسلام زندہ باد کا نفرنس میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔29مارچ کو تین بجے اسلام زندہ باد ریلی لا ہور ہوٹل چوک سے نکا لی جا ئے گی ۔