موہالی، پاک بھارت سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی بھی موہالی سٹیڈیم جائیں گی ۔
بھارت مییں تیس مارچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیمی فائنل کو سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گا، بھارت میں سینما مالکان کا کہنا ہے کہ سینما میں میچ دکھانے کا مقصد سٹیڈیم جانے سے محروم لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کانٹے دارمیچ کو دیکھنے کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے علاوہ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی بھی روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے موہالی کے سٹیڈیم میں جائیں گی۔