مائیکرو،  ایس ایم ایز پائیدار ترقیاتی اہداف  کے حصول میں اہم حیثیت رکھتی ہیں،ثاقب رفیق 

Jun 28, 2024

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن راولپنڈی کے اشتراک سے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز  ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ اس دن کا تھیم ’’ایم ایس ایم ای فنانس: کیٹیلسٹ فار انکلوسیو گروتھ‘‘ تھا جس کا مقصد جامع اقتصادی ترقی، روزگار پیدا کرنے اور غربت میں کمی میں ایم ایس ایم ای کے اہم کردار کو تسلیم کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی جاوید افضل صوبائی چیف پنجاب سمیڈا تھے، صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق اورگروپ لیڈر سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا، ثاقب رفیق نے کہا کہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز  پائیدار ترقیاتی اہداف  کے حصول میں اہم حیثیت رکھتی ہیں، خاص طور پر غربت میں کمی، ملازمتوں کی تخلیق، مسابقت میں اضافہ اور صنعت و تجارت وغیرہ کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار رکھتی ہیںجاوید افضل صوبائی چیف پنجاب سمیڈا نے اپنے خطاب میں ایس ایم ایز کی اہمیت اور وکالت کے معاون کردار کو اجاگر کرنے پر راولپنڈی چیمبر کے کردارکو سراہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف مینیجر انصر افتخار بٹ نے  ایس ایم ایز کو آسان فنانسنگ کے لیے ایس بی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں