وفاقی کابینہ نے ملکی تاریخ کی پہلی نیشنل ویسٹ مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دی ۔اس بات کا اعلان وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے آج اسلام آباد میں کابینہ کے دیگرارکان کے ہمراہ صحافیوں کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ کی وزیر شیری رحمان اورقمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔پالیسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کی وزیر شیری رحمان نے کہاکہ نیشنل HAZARDOUS ویسٹ مینجمنٹ پالیسی کیلئے نیشنل ایکشن پلان تین ماہ میں مرتب کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پالیسی پر عمل درآمد سے عوام کی صحت کے اورملک کے ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی ۔