عمران خان کی پنجاب کی وزارت اعلی پر بڑی پیش گوئی

بنی گالہ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈوں سے نہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور مظاہروں میں شریک لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے چہرے ہمیں یاد ہیں جن سے حساب لیں گے۔عمران خان نے عوام سے پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے بیورکریسی اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ شریف خاندان کی غلامی سے باہر آجائیں، حمزہ کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی اور یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ساری باتیں اور چیزیں انٹرنیٹ پر موجود ہوں گی‘۔بولے سری لنکا میں پہلی معاشی اور پھر سیاسی بحران پیدا کیا گیا جبکہ بیرونی سازش سے پاکستان میں پہلے سیاسی اور پھر معاشی بحران پیدا کیا گیا جبکہ میں نے نیوٹرل کو متعدد بار متنبہ کیا اور شوکت ترین کو بھی بتانے بھیجا تھا کہ اس سازش کے کامیاب ہونے پر ملک و قوم کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنا ذہن استعمال کیا جبکہ موجودہ حکومت ڈنڈے کے زور پر ڈرا دھمکا رہی ہے تاہم یہ طریقہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ زرداری اور شریف خاندان اپنی دولت کا پچاس فیصد حصہ لے آئیں تو پاکستان بحران سے نکل جائے گا۔