سپیکر قومی اسمبلی کا منصب : راجہ پرویز اشرف کا اپنے حلقہ کا دورہ

گوجرخان سے صحت، تعلیم سے جڑے مسائل جلد ختم کر دیئے جائیں گے
راجہ پرویز اشرف نے بحیثیت ممبر قومی اسمبلی اپنے حلقہ کی نمائندگی کا حق احسن طریقے سے انجام دیا تحصیل بھر میں درجنوں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ بھی انکو جاتا ہے وہ وزیراعظم پاکستان بھی رہ چکے ہیں اب پیپلز پارٹی نے انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کی زمہ داری عطا کی ہیں منصب کے سنبھالنے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کا باقاعدہ دورہ گزشتہ روز کیا دولتالہ کے قریب مستالہ کے مقام پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا نیا پاکستا ن کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والوں نے نوجوانوں سے ہی دھوکہ کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس ہزار گھروں کا خواب دکھا کر ووٹروں کو بیوقوف بنایا گیا پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عوام پر عرصہ حیات تنگ تھا عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ تھے اب عوام باشعور ہے ان جھوت اور فریب کی سیا ست کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آہیں گی مخلوق خدا سے جھوٹ اور فریب کر نے والوں کو دنیا اور آخرت میں حساب دینا پڑے کا ہم عوام سے جو بھی وعدے کریں گے انکو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے ہمارا سابقہ ریکارڈ سب کے سامنے سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دولتالہ (مستالہ) گوجر خان میں نئے اپ گریڈ شدہ سوئی گیس سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ نئے اپ گریڈ شدہ سوئی گیس سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے افتتاح سے علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ، کم پریشر و دیگر مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا۔ گوجر خان میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اْٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں صحت، تعلیم و دیگر سہولیات کے فقدان کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ گوجر خان میں 'پنجاب یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس' اور 'وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال' کے قیام سے علاقے کی عوام کی پریشانیاں دور ہوں گی۔ علاقے کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئیکار لایا جارہا ہے۔سپیکر کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد عوام کو بہتر زندگی کی فراہمی ہے۔
عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا اور علاقے کی مشکلات کو کم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ اپنی عوام کی خدمت، ان کو درپیش مشکلات و تکالیف کے حل کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، ہم ہر جماعت ہر سیاست دان کی عزت کرتے ہیں۔ سیاست ہر جماعت کا حق ہے پر ایسی تنقید سے گریز کرنا ہوگا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ سیاسی اختلاقات و مفادات سے ہٹ کر عوام کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے جلسہ سے راجہ جاوید اشرف ۔راجہ محسن صغیر بھٹی ۔ چوہدری سرفراز بلال صغیر منہاس عرفان نواز راجہ ۔ راجہ عرفان عزیز ۔ چوہدری مناظر ۔سید اشعر شاہ ۔اور قاضی ظفر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیچ پر ۔پیر سید اقرار حسین شاہ ۔چوہدری ظہیر سلطان ۔ الحاج فرخ اقبال ۔اعجاز بٹ ۔سید کاظم شاہ راجہ اختر راجہ کاشف کاشی ۔راجہ شازی ۔سید شبر عباس ایڈووکیٹ ۔راجہ ندیم فاضل ۔چوہدری امجد منظور ۔قاسم صغیر راجہ یاسر راجہ ریاست بھٹی حافظ عمران منظور ۔ ڈاکٹر شعیب ۔قادر نواز قادری ۔ چوہدری افتخار ۔حفیظ قریشی مامون قریشی ضمیر منہاس و دیگر بھی موجود تھے ۔ راجہ پرویز اشرف کا پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا مندرہ چکوال موڑ پر راجہ ندیم فاضل کی قیادت میں کارکنوں نے راجہ پرویز اشرف کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ راجہ محسن صغیر بھٹی کے مطابق راجہ پرویز اشرف اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل بلاتفریق حل کرانے کے لئے پرعزم ہیں مستالہ گیس اپ گریڈ یشن پوائنٹ سے پچیس ہزار گھرانوں کو گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات مل جائے گی ۔