دورہ انگلینڈ ، قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی
ڈربی(آئی این پی)انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں ،جسکے بعد قومی کرکٹ ٹیم (آج)پیر سے ڈربی میں ٹریننگ کا آغاز کریگی،7 روز تک ڈربی میں پریکٹس میںکھلاڑی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ 2انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ٹیم 6جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہے ،قومی سکواڈ کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ اتوار کو ہو گئی۔جسکی رپورٹس کلیئر آنے پر پاکستانی کرکٹرز کو(آج) سے ڈربی میں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، قومی اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا ہے اور اس وقت سے تمام ارکان 3 روز کی آئسولیشن میں ہیں، قومی اسکواڈ کی تیسری کورونا سیمپلنگ بھی ہو گئی، ٹیسٹ پاس کرنے پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملے گی۔سات روز تک ڈربی میں پریکٹس کر سکیں گے، کھلاڑی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹریننگ کے ساتھ 2انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے،پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا۔کرکٹ ٹیم 6جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 88 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جن میں انگلش ٹیم کا پلہ بھاری رہا،53 میں انہیں کامیابی ملی، 32بار گرین شرٹس کو کامیابی ملی جبکہ 3 مقابلے بے نتیجہ ختم ہوئے۔قومی کرکٹرز اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھلیں گے، دوسرے مرحلے میں ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔