سب ایڈیٹرنوائے وقت نعمان ملک کے والد انتقال کرگئے ،تلہ گنگ میں سپرد خاک ،پروفیسر فتح محمد ملک کے بھتیجے تھے
اسلام آباد،تلہ گنگ ( میگزین رپورٹ،نامہ نگار) روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر نعمان احمد ملک ‘ فرحان احمد ملک کے والد محترم‘ سابق چیئرمین مقتدرہ قومی زبان پروفیسر فتح محمد ملک اور سابق چیئرمین یونین کونسل ٹہی ملک عبدالقادر صابر کے بھتیجے ‘ سابق چیئرمین نادرا ‘ طارق ملک کے کزن اور سماجی راہنما حبیب احمد ملک کے بڑے بھائی ریٹائرڈ آفیسر پی آئی اے ملک مشتاق احمد ملک مختصر علالت کے بعد جمۃ المبارک اور ہفتہ کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔ان کی عمر 68 برس تھی انہیں ہفتہ کی سہہ پہر 3 بجے ٹہی (تلہ گنگ چکوال) کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ معروف سکالر ڈاکٹر احمد نے پڑھائی۔ جنازے میں سماجی ‘ عوامی ‘ کاروباری ‘ تجارتی ‘ سیاسی اور علم وادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ رسم قل 29 جون بروز سوموار صبح دس بجے ان کے آبائی رہائش گاہ گاؤں ٹہی میں ادا کی جائے گی ۔دریں اثناء نوائے وقت ہاوس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں کارکنوں اور سٹاف نے شرکت کی بعدازاں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔