نبی کریمؐ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنے اور بولنے کی قراردادوں کا منظور ہونا خوش آئند ہے : نواز ناجی
بہاولپور (بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیینؐ لکھنے اور بولنے کی قراردادوں کا منظور ہونا خوش آئند ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبیینؐ قرار دیا ہے تو اس پر یقین نہ کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج اور کفار کے ساتھی ہیں۔