اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکل سکتے ہیں، وزیراعظم نے سیاسی نہیں، قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی قومی تحریک بن چکی ہے، ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب قدم کپتان نے اٹھایا، عمران خان نے ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکل سکتے ہیں، قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب قدم کپتان نے اٹھایا، عمران خان نے ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکل سکتے ہیں، قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔