بہترکارکردگی پرگرے ممالک کی لسٹ سے نکل سکتے ہیں, سرجیکل سٹرائیکس بھارت کے تصوارت کا ایک حصہ ہے: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں بتایا کہ فروری میں ہی فیصلہ ہوگیا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جون سے پاکستان کو گرے ممالک کی فہرست میں شامل کرے گی،اس ضمن میں سب کومطلع کر دیا گیا تھا،اب پاکستان اورایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے،بہتر کارکردگی پرگرے ممالک کی لسٹ سے نکل سکتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کمیشن کے قیام کے مطالبہ کا خیرمقدم کیا ہے،کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش پاکستان کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تحقیقات کے مطالبے کے مطابق ہے.انھوں نے کہا ک انسانی حقوق کمیشن کوپاکستان آنے کی اجازت دیتے ہیں بشرطیکہ بھارت بھی انہیں مقبوضہ کشمیرآنے کی اجازت دے .
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مشیرقومی سلامتی کے استعفیٰ سے پاک افغان تعلقات پرفرق نہیں پڑے گا،پاکستان کی سول سوسائٹی کومکمل حقوق حاصل ہیں،سرجیکل سٹرائیکس بھارت کے تصوارت کا ایک حصہ ہے.