سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹس جمع کروانے کا کل آخری دن
سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے لئے پارٹی ٹکٹس جمع کروانے کا کل جمعہ کوآخری دن ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو دیا دہانی کرائی جاتی ہے کہ انتخابات 2018 کے لیے امیدواران کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جون 2018 ہے ۔ اس ضمن میں ایسی سیاسی جماعتیں جو اب تک سیاسی جماعت کے سربراہ یا کسی دیگر عہدہ دار کو امیدواران کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار تفویض نہیں کر سکیں کو بھی گزشتہ روز ہدایت کردی گئی تھی کہ 28جون 2018 شام 6 بجے تک پارٹی سربراہ یا کسی دیگر عہدہ دار کو کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دینے کے حوالے سے اتھارٹی لیٹر الیکشن کمیشن کو درجہ ذیل پتہ پر ای میل کردیا جائے جو کہ ریٹرننگ افسران کو ارسال کیا جا سکے تاکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں دقت نہ ہو اور امیدواران کو پارٹی نشانات الاٹ کئے جا سکیں ۔