روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہو گیا، پیپلزپارٹی نے "بھوک مٹاؤ"مہم کو منشور کا حصہ بنالیا ، بلاول بھٹو نے انتخابات 2018 کے لئے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا۔بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریگی، کم سے اکم اجرت کو بنیادی سہولیات پوری کرنے سے منسلک کرینگے، عوام کو سستا پٹرول اور سستی بجلی دیں گے، ہم نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور روزگار دیں گے، منشور میں غربت کے خاتمے، تعلیم اور صحت کو اہمیت دی گئی ہے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دے گی۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آبپاشی کے نظام کی بہتری کو منشور کا حصہ بنایا گیا ہے،ملک میں احتساب کے اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے، خارجہ پالیسی کو بہتر بنائیں گے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں اس کا جائز مقام دلانا پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024