عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ بابا فرید گنج شکر کے مزارپر حاضری

Jun 28, 2018 | 11:49

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان گزشتہ رات پاکپتن پہنچے اور اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول بچھائے جبکہ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی، نوافل ادا کئے،ملکی سلامتی اور الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی، عمران خان اور دیوان احمد مسعود چشتی نے مزار کے اندر ون ٹو ون ملاقات بھی کی، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی تھے۔

مزیدخبریں