مثال تحریروں کے سبب ہمیشہ زندہ رہیں گے: مقررین
لاہور (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی عطاء الحق قاسمی نے مشتاق احمد یوسفی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ عہد حاضر کے معروف مزاح نگارہیں جو موت کے بعد بھی اپنی تحریروں کے ذریعے ہمیں نظر آتے رہیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ اور اورینٹل کالج کے زیر اہتمام انڈر گریجوئیٹ سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں مشتاق احمد یوسفی کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کر رہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری، محمد خالد خان، محبوب حسین، محمد ہارون عثمانی، ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے ڈاکٹر اشفاق احمد ورک ، سینئر فیکلٹی ممبران و دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ مشتاق احمدیوسفی نے بہت نام اور عزت کمائی ہے انہوں نے ایلیٹ کلاس میں ہونے کے باوجود غریب عوام کے بارے بہت کچھ تحریر کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی اردو کے صاحب طرز ادیب تھے۔جن کی تصانیف کو بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی رائے میں اعتدال کو فروغ دینے کیلئے بھی ہمیں یوسفی صاحب کی تصانیف کو پڑھنا چاہیے