ملک میں امن اور دہشت گردوں کے صفائے کیلئے پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سےملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت مزید تئیس دہشت گرد مارے گئے -
فورسز کی بماری کے نتیجے میں خیبر ایجنسی میں گولہ بارود اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا،خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024