رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: مجتبیٰ شجاع
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر کوالٹی اشیاء کی مسلسل فراہمی کے لئے صوبائی وزراء ودیگر سرکاری مشینری روزانہ کی بنیاد پر دورے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو آٹا،گھی ،چینی ،سبزیاں ودیگر اشیائے ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ہے اور کسی کو بھی نا جائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے خصوص سٹال بھی رمضان بازاروں میں لگائے گئے ہیں اور محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس پر سبزیاں اور پھل اعلی کوالٹی کا دستیاب ہو گا جبکہ مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام ڈی سی اوز منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کا خود جائزہ لیا کریں گے اور صوبہ میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔