امریکہ عراق اور افغانستان میں اپنی فوج کیلئےایئرکنڈشنرزکے استعمال پر سالانہ بیس ارب ڈالرخرچ کررہا ہے
غیرملکی ریڈیوکوانٹرویودیتے ہوئے امریکی فوج کے ایک سابق بریگیڈئیرجنرل سٹیو اینڈرسن نے بتایا ہے کہ عراق اورافغانستان میں موجود امریکی فوج کے یونٹس میں ائیرکنڈیشنزکی سہولت کے لیے پاکستان کے راستے فیول فراہم کیا جاتا ہے۔ جس پرامریکہ کے سالانہ بیس ارب ڈالرخرچ ہورہے ہیں۔ امریکی بریگیڈئیرجنرل نے ریڈیو کو بتایا کہ فیول لانے والے راستوں پرمعمورایک ہزارسے زائد تعینات امریکی اہلکارسڑک کنارے نصب بم پھٹنے اورطالبان کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکےہیں جبکہ ان جنگوں میں امریکی عوام کا پیسہ ضائع ہورہا ہے۔ امریکی فوج کے افسرکے مطابق عسکری قیادت موثراقدامات کرکے امریکیوں کا پیسہ ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔