سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبول اداکار ہمایوں سعید نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی اکاؤنٹ بنالیا۔ہمایوں سعید کی عمر 45 برس سے زائد ہے اور ٹک ٹاک کو کم عمر افراد کے ایپلی کیشن پر شہرت حاصل ہے، جہاں زیادہ تر نوجوان شخصیات مقبول ہیں۔پاکستان کی زیادہ تر شوبز شخصیات نے ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کو نئی نسل کے لیے خطرناک قرار دیا تھا، تاہم مذکورہ ایپ کی مقبولیت کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز شخصیات خود اسی پر اکاؤنٹ بنانے لگی ہیں۔