صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علم پر مبنی معیشت کا دور آرہا ہے ,تعلیم کے ساتھ تربیت بھی انسان کو معاشرے میں بہتر کردارادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ علم کے ساتھ معاشرے کا درد محسوس کرنا اور انکساری بھی ضروری ہے ۔غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں, محنت اور لگن سے ہی عملی زندگی میں کامیابی ملتی ہے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے, تعلیم اور معاشرے کا درد آپ کو تکمیل کی طرف لے جاسکتا ہے ۔ نیچرل ریسورسز ذریعہ تو بن سکتے ہیں مگر قوموں کی تقدیر نہیں بن سکتے , تقدیر صرف محنت اور لگن سے ہی بدلی جاسکتی ہے, اگر نیچرل ریسورسز تباہ بھی ہو جائیں تو جرمنی اور جاپان اپنے آپ تعمیر کرلیں گے ,ترقی کیلئے پورے معاشرے کو مل کر محنت کرنی ہوتی ہے۔ جب پورا معاشرہ چپو چلائے گا تو ترقی کی کشتی کی رفتار بڑھے گی, میں پاکستان کو اس مقام پردیکھنا چاہتا ہوں جہاں پاکستان کا دنیا میں مقام ہونا چاہیے ،اس وقت پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے مگر معیشت ، اقدار بلکہ ہر چیز کے اعتبار سے بہت پیچھے ہیں۔موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کی طرف بالخصوص توجہ دلائی ہے، کفایت شعاری کی عادت اپنائی جائے۔ فضول خرچی سے بچنا چاہیے، بے ایمانی سے قومیں بدنام ہو جاتی ہیں ،جہاں بے ایمانی نہیں ہوتی وہاں قومیں شہرت اختیار کرجاتی ہیں۔ جہاں ایمانداری ہوتی ہے وہاں لوگ سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں معاملہ خراب ہوتا ہے، کرپشن کو ٹھیک کرنا ضروری تھا اور ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔ سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ مل رہا ہے۔ نالج اکانومی کی بنیاد پر ملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔ دنیا بھر میں علم پر مبنی معیشت کا دور آرہا ہے ہمیں اس میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38