ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے تھرپارکرضلع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے علاوہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور ایس او پیز پر عمل کریں جو حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک اور سینیٹائیزر کا ضرور استعمال کریں، احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024