یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 30 کلومیٹر دور شمال میں واقع جنگلات میں آگ سے بڑے پیمانے پر رقبہ جل چکا ہے، کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افراد کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا، کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ 12 ہیلی کاپٹرز اور 9 جہاز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024