وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو بارشوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکم دے دیا، این ڈی ایم اے اور دیگر ادارے صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار رہیں۔
مون سون کےتیز بارانی سلسلےمیں اپنےشہریوں کو خبردار کرتےہوئےمیں انہیں خصوصی احتیاط برتنےکی تاکیدکررہا ہوں۔اس کے ساتھ میں نےاین ڈی ایم اےسمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےپوری طرح چوکس اور تیار رہنےکےاحکامات بھی صادرکر دیےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2021