راولپنڈی(عزیزعلوی) نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپورمیں 128 ملی میٹر ، گولڑہ ای الیون میں106ملی میٹر اور پی ایم ڈی کے مقام پر 69 ملی میٹر بارش ہونے سے شدید سیلابی ریلہ داجل ہوگیا جس سے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حدوں کو عبور کرگئی واسا نے گوالمنڈی پل، باغ سرداراں پل کٹاریاں پل اور رتہ امرال پل کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے خطرے کے سائرن بجا دئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی اطلاع پر گوالمنڈی پل پر پہنچ گئے جہاں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود اپنے امدادی عملے اور ہیوی مشینری سمیت موجود تھے لئی کے اطراف آبادیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پاک آرمی کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور ریسکیو رز بھی پہنچ گئے اسلام آباد کے علاقوں سے برساتی پانی کے ریلے اچانک اور تیز رفتاری سے نالہ لئی میں داخل ہو گئے جس سے ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا کٹاریاں پل میں دیکھتے ہی دیکھتے پانی معمول کے لیول پانچ فٹ سے تیزی سے بلند ہوا اور یہاں پانی کی سطح 21فٹ اور گوالمنڈی پل پر وجود تین فٹ لیول سے 19 فٹ تک پہنچ گئی اس صورتحال میں خطرے کے سائرن بجا دئے گئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے کہا کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ پہ ہےفیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں جو اس وقت نالہ لئی کے تمام پوائنٹس اور لئی کے پانی سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں مشینری اور سکر مشینوں کے ہمراہ موجود ہیں شہر بھر میں جہاں جہاں بارش کا پانی زیادہ جمع ہوا ہے وہاں پر بھی واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نکا سی آ ب میں مصروف ہے میں خود سارے عمل کی نگرانی کر رہا ہوں اور عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہوں نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اورصورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں نالہ لئی میں آنے والا شدید ریلا سواں کی جانب آسانی سے بڑھتا رہا جس کے ساتھ ہی نالہ لئی میں سیلابی ریلے کی سطح تیزی سے گرنا شروع ہو گئی اور سیلابی ریلہ راولپنڈی میں کسی نقصان کے بغیر دریائے سواں میں جاگرا اسلام آباد کی نسبت راولپنڈی میں کم بارش ہونے سے شہر کے برساتی نالوں میں بھی کوئی خطرناک صورتحال پیدا نہ ہوئی جبکہ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی واسا کی مشینری کی مدد سے نکال دیا گیا.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024